جون ایلیا کی 17ویں برسی منائی گئی

جمعہ 8 نومبر 2019 20:26

جون ایلیا کی 17ویں برسی منائی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) نامور شاعر جون ایلیاکی 17ویں برسی منائی گئی ۔جون ایلیا کی کل چھ کتابیں ہیں لیکن ان میں سے پانچ ان کی وفات کے بعد شائع ہوئیں۔جون ایلیا کی انفرادیت یہ ہے کہ وہ عشق و محبت کے موضوعات کو اردو غزل میں دوبارہ اور منفرد آہنگ کے ساتھ لے آئے۔جون ایلیابھارتی شہر امروہوی کے ایک علمی اور ادبی گھرانے میں پیدا ہوئے ۔

ان کے بھائی رئیس امروہوی بھی نمایاں شاعر تھے ۔جون کے ایک اور بھائی سید محمد تقی تھے جو نامور صحافی ہو گزرے ہیں۔ اس کے علاوہ جون کے بھانجے صادقین تھے،جو ممتاز مصور اور خطاط ہونے کے ساتھ رباعی کے عمدہ شاعر بھی تھے۔جون ایلیا کو اقدار شکن، نراجی اور باغی شاعر کہا جاتا ہے۔ان کا حلیہ اور زندگی سے لاابالی رویے بھی اس کی غمازی ہوتی تھی۔

(جاری ہے)

اپنی زندگی میں ہی بے پناہ مقبولیت حاصل کر چکے جون ایلیا کو ان کی زندگی کے بعد زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی۔ اس میں ان کے خاص دوست خالد احمد انصاری کا اہم مقام ہے کیونکہ 8 نومبر 2002 میں جب جون کا انتقال ہوا تھا اس وقت ان کا محض ایک شعری مجموعہ یعنی شاید ہی منظر عام پر آیا تھا، بعد ازاں یعنی 2003 میں اشاعت پذیر ہوا جس کی ترتیب جون ایلیا نے خود کی تھی لیکن شائع نہیں کرا پائے تھے۔ اس کے بعد کئی شعری مجموعے خالد احمد انصاری کی کوششوں سے منظر عام پر آئے اور جون ایلیا پوری دنیا میں چھا گئے۔

متعلقہ عنوان :