وزیراعلیٰ کاخانیوال کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانو ںکے ضیاع پر اظہارافسوس

جمعہ 8 نومبر 2019 20:31

وزیراعلیٰ کاخانیوال کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانو ںکے ..
لاہور۔8 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خانیوال کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانو ںکے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیرت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمی مسافروں کو علاج معالجے کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں اور انتظامی افسران زخمیوںکو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کی خود نگرانی کریں۔وزیراعلیٰ نے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔