کاروباری ہفتے کا آخری روز ڈالر کیلئے تباہ کن ثابت ہوا، روپے نے بری طرح روند ڈالا

امریکی کرنسی کی قیمت میں انٹربینک مارکیٹ میں 20 پیسے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں 10 روپے تک کی کمی ہوئی

جمعہ 8 نومبر 2019 19:32

کاروباری ہفتے کا آخری روز ڈالر کیلئے تباہ کن ثابت ہوا، روپے نے بری طرح ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 نومبر2019ء) انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید میں20پیسے اورقیمت فروخت میں5پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خریدمیں20پیسے اور فروخت میں15پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.60روپے سے گھٹ کر155.40روپے اورقیمت فروخت155.65روپے سے گھٹ کر155.50روپے ہوگئی۔

اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالرکی قیمت میں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.30روپے سے گھٹ کر155.20روپے اورقیمت فروخت155.60روپے سے گھٹ کر155.50روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

یوروکی قیمت خریدمیں70پیسے اور قیمت فروخت میں40پیسے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت میں50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید171.50روپے سے گھٹ کر170.80روپے اورقیمت فروخت173.00روپے سے گھٹ کر172.60روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید199.00روپے سے گھٹ کر198.50روپی200.50روپے سے گھٹ کر200.00روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیںاستحکام اور قیمت فروخت میں 10پیسے کااضافہ جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خریدمیںبھی استحکام اورقیمت فروخت میں10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.25روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت41.45روپے سے بڑھ کر41.55روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.25روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت42.45روپے سے بڑھ کر42.55روپے ہوگئی۔جمعہ کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.80روپے اور قیمت فروخت23.00روپے پرمستحکم رہی۔