وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی شیخ خلیفہ بن زید بن سلطان النہیان کو متحدہ عرب امارات کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

جمعہ 8 نومبر 2019 20:36

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی شیخ خلیفہ بن زید بن سلطان النہیان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے شیخ خلیفہ بن زید بن سلطان النہیان کو متحدہ عرب امارات کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ خلیفہ ایک زیرک اور مدبر رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شیخ خلیفہ بن زید بن سلطان النہیان کی قیادت میں متحدہ عرب امارات نے ترقی کی بہت سی منازل طے کیں۔ شیخ خلیفہ بن زید بن سلطان النہیان کے بار دگر صدر منتخب ہونے سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دیرینہ تعلقات کو مزید استحکام ملے گا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے شیخ خلیفہ بن زید بن سلطان النہیان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔