اپنے کام کے ذریعے ملک کی نمائندگی کرنا چاہتاہوں، احد رضا میر

جمعہ 8 نومبر 2019 20:51

اپنے کام کے ذریعے ملک کی نمائندگی کرنا چاہتاہوں، احد رضا میر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2019ء) اداکار احد رضا میر نے کہا کہ وہ اپنے کام کے ذریعے ملک کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈرامہ یہ میرادل میں کام کرنے کی وجہ منفرد کردار اور سکرپٹ ہے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال میں انہوں نے کہاکہ یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ لوگ ان کے کام کو سراہتے ہیں اور شائقین ان کو اداکارہ سجل علی کے ساتھ دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا اب تک ڈراموں میں کئے گئے سب کردار ان کے لئے اہم ہیں کیونکہ ہر کردار کے ذریعے انہیں کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ سوشل میڈیا کے غیر ضروری استعمال کے خلاف ہیں اور اپنی ذاتی زندگی کو اس سے دور رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے شائقین سے بہت پیار کرتے ہیں اور انہیں اپنے کام کے ذریعے محظوظ کرنا پہلی ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :