کامیڈی کرنا سب سے مشکل کام ہے، یاسر حسین

جمعہ 8 نومبر 2019 20:51

کامیڈی کرنا سب سے مشکل کام ہے، یاسر حسین
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2019ء) اداکار یاسر حسین نے کہا کہ کامیڈی کرنا سب سے مشکل کام ہے۔ نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب لوگ انہیں کامیڈین کہتے ہیں تو ان کو بہت اچھا لگتا ہے کیونکہ یہ اداکاری کی سب سے مشکل قسم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فوٹو گرافی کے بہت شوقین ہیں اور پرانے کیمرے اکٹھا کرنا پسند ہیں اور انہوں نے ترکی سے سو سال پرانا کیمرہ بھی خریدا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت باتونی ہیں اور وہ کوئی بھی کام ایک لمبے عرصے تک نہیں کرسکتے خواہ وہ اداکاری ہو۔ یاسر حیسن نئے ڈرامہ سیریل جھوٹی میں اداکارہ اقرا عزیز کے ساتھ نظرآئیںگے۔

متعلقہ عنوان :