امریکا شمالی شام میں تیل کی آمدنی کردوں کو دینے کا حامی

شام میں تیل کی تنصیبات کے لیے خطرہ بننے والی قوتوں سے لڑنے کا حق رکھتے ہیں.ترجمان پینٹاگون

جمعہ 8 نومبر 2019 20:51

امریکا شمالی شام میں تیل کی آمدنی کردوں کو دینے کا حامی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2019ء) امریکی محکمہ دفاع کہا کہ ہم اب بھی شام میں کردوں کی نمائندہ تنظیم کرد ڈیموکریٹک فورسز کے ساتھ کام کر رہا ہے اور وہ انھیں داعش سے لڑنے کے لیے بھرپور مدد کرتا ہی. محکمہ دفاع کے ترجمان نے کہا کہ توقع ہے کہ شمال مشرقی شام میں ترکی کی حمایت یافتہ کسی بھی تنظیم کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف اس بات پر بھی زور دیا کہ شمالی شام میں موجود تیل کی تنصیبات سے حاصل ہونیوالی آمدنی امریکا نہیں لے گا بلکہ وہ ایس ڈی ایف کو دی جائے گی.انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فوجی کمانڈروں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ شمال مشرقی شام میں تیل کی تنصیبات کے لیے خطرہ نننے والی کسی بھی قوت سے لڑیں.

(جاری ہے)

عرب نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان نے کہا کہ امریکا توقع کرتا ہے کہ ترکی شمال مشرقی شام میں اپنی حمایت یافتہ کسی بھی تنظیم کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیوں کے واقعات کی خود ہی تحقیقات کرے گا.جنگ بندی کے حوالے سے انہوں نے زور دے کر کہا کہ شام میں عام طور پر جنگ بندی برقرار ہے چھوٹی چھوٹی جھڑپیں ہوتی ہیں مگر مجموعی طوپر جنگ بندی پردونوں فریق قائم ہیں.

امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سنیئر اہلکار نے بدھ کے روز بتایا تھا کہ شمال مشرقی شام میں مقامی حکام شام کے ان علاقوں سے نکالے جانے والے تیل سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں.عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا مقامی حکام کے تیل کی تنصیبات کی آمد کو وہاں کے لوگوں کے لیے استعمال کررہے ہیں امریکا اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی ہدایت جاری نہیں کرتا. 29 اکتوبر کو پینٹاگون نے اعلان کیا تھا کہ امریکا شام کے تیل کی تنصیبات اپنی حمایت یافتہ کرد فورسز کے ہاتھ سے چھیننے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیگا امریکی حکومت کا کہنا تھا کہ شمالی شام میں تیل کی تنصیبات پر داعش کے قبضے، روسی حمایت یافتہ فورسز یا شامی رجیم کی حامی فورسز کو قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی.