مصروفیات کے دور میں والدین اور بچوں میں فاصلہ بڑھ رہا ہے : ثناء

جمعہ نومبر 20:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2019ء) نامور اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ بے پناہ مصروفیات کے دور میں والدین اور بچوں کے درمیان فاصلہ بڑھ رہا ہے ،ایک دوسرے کو وقت نہ دینے کی وجہ سے رشتے بھی احساسات سے عاری ہوتے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ثناء نے کہا کہ میری پہلی ترجیح اپنے بچوں کی بہترین پرورش ہے کیونکہ ہم جو کچھ بھی کرتے ہیں اپنے بچوں کے لئے ہی کرتے ہیں اور یہ ہمارا اثاثہ ہیں ۔

والدین اور بچوں کے درمیان اگر فاصلے پیدا ہو جائیں تو اس کا ان کی زندگی پر گہرا اثر ہوتا ہے جس کے نتائج اچھے نہیںنکلتے۔اداکارہ نے کہا کہ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ جو بھی پراجیکٹ سائن کروں اسکا شیڈول اس طرح طے ہو کہ میں اپنے بچوں پر مکمل توجہ دے سکوں اور میں شوبزاور گھریلو مصروفیات میں توازن رکھتی ہوں۔