اے ٹی پی نیٹو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کل انگلینڈ میں شروع ہوگا

جمعہ 8 نومبر 2019 21:42

اے ٹی پی نیٹو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کل انگلینڈ میں شروع ہوگا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2019ء) اے ٹی پی نیٹو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 50 واں ایڈیشن کل اتوار سے انگلینڈ میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور ٹینس سٹار ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ٹورنامنٹ میں دو کیٹیگریز کے مقابلے ہونگے جن میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ ہارڈ کورٹ پر کھلا جائے گا۔ مینز سنگلز مقابلوں میں جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زویرو اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے جبکہ مینز ڈبلز مقابلوں میں مائیک برائن اور جیک سوک پر مشتمل امریکی جوڑی ٹائٹل کے دفاع کیلئے میدان میں اترے گی۔ ٹورنامنٹ کے لئے 90 لاکھ کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ ہارڈ کورٹ پر 10 نومبر سے شروع ہونے والا ایونٹ 8 روز جاری رہنے کے بعد 17 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔