جونی بیئرسٹو نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے انگلینڈ ٹیم میں شامل

جمعہ 8 نومبر 2019 21:42

جونی بیئرسٹو نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے انگلینڈ ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2019ء) انگلینڈ کے مایہ ناز بلے باز جونی بیئرسٹو کو نیوزی لینڈ میں شیڈول دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے انگلینڈ ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے مطابق جونی بیرسٹو کو جو ڈینلی کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ جو ڈینلی گزشتہ ہفتے پریکٹس سیشن کے دوران دائیں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

بیئرسٹو نیوزی لینڈ کرکٹ الیون کے خلاف دو وارم اپ میچوں میں بھی شرکت کرینگے۔ ڈینلی فٹنس مسائل سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے بعد ٹیم میں شامل ہوسکیں گے تاہم انکی ٹیم میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان شیڈول دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز 21 نومبر سے شروع ہوگی۔ بیئر سٹو کو 74 ون ڈے، 69 ٹیسٹ میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 35.26 کی اوسط سے 4020 رنز بنا رکھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :