گانا وہ ہوتا ہے جولوگوں کویاد رہے نہ کہ سرکے اوپرسے گزرجائے، راحت فتح علی خان
رشک قمر کو ری میک روایتی گانا نہیں بلکہ ایک غزل ہے، عالمی شہرت یافتہ گلوکار
جمعہ 8 نومبر 2019 21:47
(جاری ہے)
راحت فتح علی خان نے کہا کہ میں یہ بات خود کے لیے بھی کہہ رہاہوں کہ موسیقی اس طرح ترتیب دینی چاہیئے کہ وہ لوگوں کویاد رہے۔استاد نصرت فتح علی خان کی مشہور قوالیمیرے رشک قمر کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان اور بالی ووڈ دونوں جگہ اس کے کئی ری میک بنے ہیں اوریہ دونوں ممالک میں بے حد پسند کی جاتی ہے۔
رشک قمر کوری میک کرنے کے حوالے سے راحت فتح علی خان نے کہا یہ روایتی گانا نہیں بلکہ ایک غزل ہے۔ سب سے پہلے تو لوگوں کو اس غزل کی شاعری اورالفاظوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہرشک قمر کیا ہی کئی لوگ تو کمر ہی سمجھے جارہے تھے جب کہ یہاں قمر سے مراد چاند ہے۔راحت فتح علی خان نے نصرت فتح علی خان کے ساتھ اپنے گانوں کا موازنہ کرنے کے حوالے سے کہا کہ اوریجنل کے ساتھ تو موازنہ کیا ہی نہیں جا سکتا کیونکہ اوریجنل کا سحر اتنا حسین ہوتا ہے کہ لوگ اس سے نکل ہی نہیں پاتے۔کوک اسٹوڈیو کے بارے میں راحت فتح علی خان نے کہا کہ جو کوک اسٹوڈیو پہلے روحیل حیات کررہے تھے وہ بہت بہترین تھا لیکن روحیل حیات کے بعد کوک اسٹوڈیو کا معیار گرتا رہا۔ میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کہ تین سال قبل آپ نے کوک اسٹوڈیو میں آفرین آفرین گایا تھا وہ تو اچھا تھا۔اس سوال پر راحت فتح علی نے کہا میں اپنی بات نہیں کررہا میں نے تو اچھا کیا ہی تھا کیونکہ مجھے تو اچھا کرنا ہی تھا، لیکن میں سب کی بات کررہا ہوں کچھ چیزیں ایسی بھی ہوتی ہیں جوغلط ہوتی ہیں جیسے گانوں کی سلیکشن کرنا جس کی وجہ سے معیار گرتا جاتا ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
اداکارسلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد
-
سنسربورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پرپابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
بریانی نہیں ہوں جو ہر کسی کو پسند آئوں، حنا رضوی کا شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب
-
ہانیہ عامر نے بائیک رائیدنگ کو اپنا نیا ہدف بنا لیا
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.