Live Updates

سیاست پوری زندگی چلتی رہے گی، ،والدین دوبارہ نہیں ملتی:مریم نواز

ڈیل کی باتیں کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے ، جو علاج پاکستان میں دستیاب تھا فراہم کیا گیا ، نواز شریف کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے، انہیں علاج کے لئے فوراً باہر بھیجنا چاہئے،گفتگو

جمعہ 8 نومبر 2019 21:50

سیاست پوری زندگی چلتی رہے گی، ،والدین دوبارہ نہیں ملتی:مریم نواز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2019ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاست پوری زندگی چلتی رہے گی، میںایک سال پہلے اپنی ماں کو کھو چکی ہوں ،والدین دوبارہ نہیں ملتے۔ اس وقت میری پوری توجہ اپنے والد کی صحت پر مرکوز ہے۔ جبکہ اس وقت چچا محمد شہباز شریف میرے والد نواز شریف کے بیرون ملک علاج کے حوالے سے انتظامات کو دیکھ رہے ہیں۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نواز نے کہا کہ نواز شریف کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے۔ انہیں علاج کے لئے فوراً باہر بھیجنا چاہئے۔ اس سلسلے میں شہباز شریف، نواز شریف کے علاج کے لئے تیاریاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب علاج کے لئے رضا مند ہوئے یا نہیں یہ الگ بحث ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف کا اعلاج دنیا میں جہاں سے ممکن ہے وہاں جانا چاہئے۔

ان کے پلیٹ لیٹس ادویات سے بھی بہتر نہیں ہو رہے اور نہ ہی ان کی بیماری کی تشخیص ہو رہی ہے۔ مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈیل کی باتیں کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے ۔ جو علاج پاکستان میں دستیاب تھا فراہم کیا گیا اور اب ان کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں۔ سروسز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے بھی نواز شریف کو باہر جا نے کا مشورہ دیا ہے،نواز شریف کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ میرا نام ای سی ایل میں شامل ہونے اور پاسپورٹ عدالت کے پاس ہونے کے باعث میں اپنے والد کے ہمراہ نہیں جاسکتی۔ نواز شریف کو سپشلائز سینٹر میں جانا چاہئے۔ وہیں بیماری کی تشخیص ہوگی۔ عدالت میں پیشی کے بعد مریم نواز واپس جاتی امراء روانہ ہوگئیں۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات