لاہور:حاجی کیمپ میں تعینات وزارت مذہبی امور کے ملازمین کمیشن الائونس کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج

جمعہ 8 نومبر 2019 21:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2019ء) لاہور میں واقعہ حاجی کیمپ میں تعینات وزارت مذہبی امور کے ملازمین کمیشن الائونس کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج بن گئی۔

(جاری ہے)

جہاں انہوں نے حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں 13 نومبر سے ڈیوٹیوں سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔ ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر اداروں کی طرح انہیں بھی کمیشن الائونس دیا جائے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزارت خزانہ دانستہ طور پر ان کی حق تلفی کر رہی ہے۔ اس موقع پر ملازمین نے وزیراعظم، وزیر خزانہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔