جوہری معاہدے کو ایک اور دھچکا، ایران نے یورینئم افزودگی بحال کردی،مغربی طاقتوں کے یے خطرے کی گھنٹی

جمعہ 8 نومبر 2019 21:56

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2019ء) ایران نے جنوبی تہران میں قائم اپنے زیر زمین فورڈو پلانٹ میں یورینئم کی افزادگی بحال کرکے مغربی طاقتوں کے یے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کی رپورٹ کے مطابق ایرانی اٹامک انرججی آرگنائزیشن نے بتایا کہ انجینئرز نے جمعرات کے شروع ہوتے ہی پلانٹ کے سینٹری فیوجز میں یورینئم ہیگزا فلورائیڈ گیس ڈالنا شروع کی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ طویل عرصے تک خفیہ رہنے والے فورڈو پلانٹ میں یورینئم کی افزودگی کی معطلی ان شرائط میں شامل تھی جس پر ایران پابندیاں اٹھانے کی صورت میں راضی ہوا تھا۔ایران کی جانب سے یہ اعلان کہ وہ آدھی رات کے وقت فورڈو پلانٹ پر افزودگی کا عمل بحال 1 کردے گا، نے کمزور جوہری معاہدے کے دیگر فریقین میں تشویش کیا لہر دوڑا دی۔واضع رہے کہ گزشتہ برس مئی میں امریکا کی جانب سے تاریخی جوہری معاہدے سے یک طرفہ طور پر دستبرداری کے بعد سے برطانیہ، چین، فرانس، جرمنی اور روس اس معاہدے کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔تاہم اب یورینئم افزودگی کی بحالی ایران کی جانب سے معاہدے کے خلاف اٹھایا گیا چوتھا اقدام ہے جس کے ردِ عمل میں امریکا نے ’سنجیدہ اقدامات‘ کرنے کا اعلان کیا ہے۔