شام:سب سے بڑی تیل ریفائنری میں مرمت کے کام کے دوران دھماکہ، ایک مزدورہلاک

جمعہ 8 نومبر 2019 21:57

شام:سب سے بڑی تیل ریفائنری میں مرمت کے کام کے دوران دھماکہ، ایک مزدورہلاک
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2019ء) شام کی سب سے بڑی تیل ریفائنری میں مرمت کے کام کے دوران دھماکہ سے ایک مزدورہلاک ہوگیا،یہ بات شام کے ایک سرکاری میڈیانے کہی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ویلڈنگ کے دوران بانیاس ریفائنری میں ایک ٹینک دھماکے سے پھٹ گیاہے ۔

(جاری ہے)

وزیرتیل علی غنیم کاحوالہ دیتے ہوئے ثناء نے کہاکہ ایک دوسراشخص دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہواہے ،جوبحالی کے کام کے دوران پیش آیا۔

جون میں دمشق نے ایک نامعلوم غیرملکی ادارے پربحیرہ روم میں ملک کی اہم سرزمین پرواقع آئیل ریفائنری کیلئے جانے والے زیرزمین پائپ لائنوں کوسبوتاژ کرنے کاالزام عائدکیاتھا۔شام کی آٹھ سالہ جنگ کے دوران دیکھاگیاہے کہ دمشق حکومت اہم تیل تنصیبات کاکنٹرول کھوچکی ہے ،جس سے اسے ہائیڈروکاربنزکی درآمدکرناپڑرہی ہے۔

متعلقہ عنوان :