ویٹرنری یونیورسٹی میں ان سروس ویٹرنری پرو فیشنل ڈیویلپمنٹ پرا جیکٹ

آئی سی پی ڈی کے زیر اہتمام ڈیری فارم مینجمنٹ کے مو ضو ع پر ایک ما ہ سے جاری ٹریننگ کی اختتا می تقریب کا انعقاد

جمعہ 8 نومبر 2019 22:13

اہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2019ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں حکو مت پنجاب کے پراجیکٹ ان سروس ویٹرنری پرو فیشنل ڈیویلپمنٹ (آئی وی پی ڈی)کے زیر اہتمام ڈیری فارم مینجمنٹ کے مو ضو ع پر ایک ما ہ سے جاری ٹریننگ کی اختتا می تقریب کا انعقاد سٹی کیمپس میںہوا۔اختتا می تقریب کی صدارت وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر مسعو د ر بانی نے کی اور شر کا و ریسورس پر سنز کے در میا ن سر ٹیفیکیٹس تقسیم کیئے جبکہ دیگر اہم شخصیات میںڈائر یکٹر (آئی وی پی ڈی) پرا جیکٹ ڈاکٹر محمد اکرام، ڈاکٹرحفضہ زینب اور ڈاکٹر سید محمد فہیم احمد کے علا وہ ویٹر نری یونیوسٹی کے سب کیمپسز سیواس جھنگ، چولستان یواس،سیواس نا رووال سے شرکا کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔

اُس مو قع پر خطاب کرتے ہو ئے ڈاکٹرمسعود ربا نی نے شر کا کو نصیحت کی کہ ٹر یننگ کے ماہرین کے ساتھ لونگ ٹر م تعلق بنا ئیں اور اُن سے فیلڈ سے متعلقہ پریکٹیکل نالج سیکھیں اور با لخصو ص ان پڑھ دیہا تی مویشی پا ل کسا نو ں کے ساتھ کس طر ح سے بات کر نی ہے کہ اُن کو آپ کی بات سمجھ آ ئے۔

(جاری ہے)

ا ُ نہو ں نے شر کا سے سفا رشات بھی سنی کے مستقبل میں ٹر یننگ کو پرو فیشنلز کے لیئے اور زیا دہ کس طر ح معلو ما تی بنا یا جا ئے نیز آرگنا ئزر کی کا وشو ں کو بھی سرا ہا۔ ایک ما ہ پر محیط عملی ٹریننگ کا مقصد شر کا کو لا ئیو سٹاک نیو ٹریشن ،، میڈیسن ، پیدا وار اور نسل کشی سے متعلقہ انتظام سے روشناس کرواناتھا ۔

متعلقہ عنوان :