پنجاب یونیورسٹی میںبابا فرید اور بابا گرونانک انٹرنیشنل کانفرنس 11دسمبر کو ہوگی

جمعہ نومبر 22:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2019ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ پنجابی کے زیر اہتمام دو روزہ بابا فرید اور بابا گرونانک انٹرنیشنل کانفرنس 11اور 12دسمبر کو منعقد ہوگی ۔ اس سلسلے میں پری سیشن کانفرنس میں چیئرپرسن شعبہ پنجابی پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ رحمان، فیکلٹی ممبران اور طلبائو طالبات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں ڈاکٹر نبیلہ رحمان نے کانفرنس کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ دو روزہ کانفرنس میں دنیا بھر سے مندوبین کثیر تعداد میں شرکت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا پہلا سیشن 11دسمبر کو شیرانی ہال (اولڈ کیمپس) جبکہ دوسرا سیشن الرازی ہال (نیوکیمپس) میں ہوگا اس کے علاوہ 12دسمبر کی رات کوفیصل آڈیٹوریم میں پنجابی مشاعرے کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔