لاہور: ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راوُ امتیازنے الصبح شہر کے مختلف مقامات کا دورہ

g شہر میں جاری صفائی آپریشن و انتظامات کا جائزہ لیا

جمعہ نومبر 22:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2019ء) ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راوُ امتیازنے الصبح شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور شہر میں جاری صفائی آپریشن و انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس حوالے سے ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے ایم ایم عالم روڈ، گرو مانگٹ روڈ، گلبرگ، سنٹر پوائنٹ،لبرٹی، کلمہ چوک، اچھرہ، وحدت روڈ، سمن آباد، پکی ٹھٹھی، چوہدری کالونی، گل بیگم دا باغ، مزنگ چونگی، قرطبہ چوک،شمع چوک،مال روڈ، جیل روڈ، چائنہ چوک، ایجرٹن روڈ، گورنر ہاوس، شاہراہ صنعت و ایوان تجارت سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر جی ایم آپریشن سہیل انور ملک اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔وزٹ کے دوران ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے سو فیصد صفائی انتظامات کو یقینی بنانے اورآپریشنز ڈپارٹمنٹ کے تمام عملہ اور افسران کو روزانہ صبح گیارہ بجے تک فیلڈ میں رہنے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

مزید براںایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے ہفتے کی چھٹی منسوخ کردی گئی اور اس حوالے سے انکا کہنا تھا کہ کوئی چھٹی نہیں کام چاہیئے، لاہور صاف چاہئے۔

لاہور شہر کی صفائی محکمہ کی ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے اور شہر کی صفائی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔ تمام افسران اور عملہ ہفتے کے روز کام کریں گے،دفتر میں بیٹھ کر شہر صاف نہیں ہوتے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کی صفائی کے حوالے سے کسی قسم کی شکایت برداشت نہیں کی جائیگی اور افسران اپنے فرائض میں ہرگز غفلت نہ برتیں۔جو کام میں غفلت برتے گا گھر جائے گاجبکہ اچھی کارکردگی دیکھانے والے افسران کو سراہا جائیگا۔

ورکرز سمیت تمام انتظامیہ ہمہ وقت شہریوں کی خدمت کے لئے حاضر ہیں اور صفائی سے متعلق شکایات کے فوری ازالے کے لیے شہریوں کی انتظامیہ تک رسائی کو مزید آسان اور موثر بنا یا جائے گا ۔شہری بھی صفائی قائم رکھنے میں ایل ڈبلیو ایم سی کا ساتھ دیں۔جی ایم آپریشن سہیل انور ملک کا کہنا تھا کہ شہریوں کے تعاون کے بغیر صفائی رکھنا مشکل کام ہے وہیں شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ کوڑا کرکٹ کو جگہ جگہ پھینکنے کی بجائے نصب کردہ کوڑے دانوں میں ڈالیں۔

سربراہ کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ جمیل خاور کا کہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی شہریوں کو صفائی ستھرائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے اپنے مقصد کے حصول کے لیے دن رات کام کر رہی ہے ۔شہری شکایات کے بر وقت ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139اور کلین لاہور ایپ کا استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :