داتا دربار کے علاقہ سے 65سالہ شخص کی لاش برآمد

جمعہ 8 نومبر 2019 22:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2019ء) داتا دربار کے علاقہ سے 65سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ راہگیروں نے داتا دربار کے علاقے میں میٹرو ٹریک کے پل کے نیچے 65 سالہ نامعلوم شخص کی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی جس نے پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھی جس کی موت نشہ کی زیادتی کے باعث واقع ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :