امریکہ دہشت گردوں کا حامی اور سرغنہ ہے ، ایران

دہشت گردوں کا حامی اور انہیں مالی امداددینے والے امریکا کے سے باتیں اچھی نہیں لگتیں،ترجمان وزارت خارجہ

جمعہ 8 نومبر 2019 22:56

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2019ء) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کو عالمی سطح پر دہشتگردی کا حامی اور خالق قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سیدعباس موسوی نے اامریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مورگن اور تاکوس کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ آپ نے سنا ہے کہ وہ ملک جو بذات خود عالمی سطح پر شرارت کا محور ہو،یکطرفہ پالیسی پر عمل پیرا ہو اور دہشت گردوں کا حامی اور انہیں کا مالی امداد فاہم کرنے والا ہو اس قسم کی باتیں اس کے منہ سے کیا عجیب نہیں لگتیں۔

متعلقہ عنوان :