جرمن عوام کی اکثریت ترکی کو نیٹو اتحاد سے باہر دیکھنے کی خواہاں

ّ61فیصدنے رجب طیب ایردوآن کی حکومت پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی تائید کی،عوامی سروے

جمعہ نومبر 22:56

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2019ء) ایک نئے عوامی سروے میں کہاگیا ہے کہ جرمنی کی58فیصدلوگ یہ چاہتے ہیں کہ شام میں حالیہ فوجی حملے کے سبب ترکی کو نیٹو اتحاد سے نکال دیا جائے۔جرمن اخبارکی ویب سائٹ کے مطابق یہ سروے یوگوومرکز کی جانب سے کرایا گیا۔ اس دوران 25 سے 28 اکتوبر تک 2000 سے زیادہ بالغ جرمن شہریوں سے خصوصی بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق58فیصدجرمن یہ سمجھتے ہیں کہ ترکی کو شمالی اوقیانوس کے اتحاد نیٹوسے باہر کر دیا جائے۔ یہ اتحاد یورپ اور شمالی امریکا کے 29 ممالک پر مشتمل ہے۔ سروے میں صرف18فیصدنے اس خیال کی مخالفت کی،سروے کے مطابق جرمن شہریوں میں61فیصدنے رجب طیب ایردوآن کی حکومت پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی تائید کی جب کہ69فیصدکے نزدیک ترکی کو ہتھیاروں کی برآمدات پر مکمل پابندی لگا دینی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :