جرمن سفیر کی حفیظ شیخ سے ملاقات ،سرمایہ کاری اور کاروباری شراکتیں قائم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال

جمعہ 8 نومبر 2019 23:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) پاکستان میں جرمنی کے سفیر برن ہارڈ سٹیفن شلاگ ہیک نے وزیر اعظم کے مشیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ سے ملاقات کی جسم یں پاکستان اور جرمنی میں باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور بالخصوص پاکستان میں جرمن سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری اور کاروباری شراکتیں قائم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

مشیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے جرمن سفیر کو مالی و تجارتی خساروں پر قابو پانے، محصولات میں خاطر خواہ اضافہ لانے ،سماجی تحفظ کے شعبے کے لیے بجٹ کو دوگنا کرنے اور شرح مبادلہ کو استحکام دینے کے علاوہ معیشت کے دیگر شعبوں میں ہونے والی اقتصادی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے لیے حکومت کی کوششوں اور ان کے مثبت ثمرات سے آگاہ کیا۔