Live Updates

ناروال میں کرتارپور راہداری منصوبے کے باعث مقامی تعطیل کا اعلان

پورے ضلع میں 9 نومبر کو مقامی تعطیل ہوگی جبکہ 10 نومبر کو عیلاد میلاد النبیﷺ کی تعطیل ہوگی، ڈپٹی کمشنر نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 8 نومبر 2019 20:12

ناروال میں کرتارپور راہداری منصوبے کے باعث مقامی تعطیل کا اعلان
ناروال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 نومبر2019ء) ناروال میں کرتارپور راہداری منصوبے کے باعث مقامی تعطیل کا اعلان، پورے ضلع میں 9 نومبر کو مقامی تعطیل ہوگی جبکہ 10 نومبر کو عیلاد میلاد النبیﷺ کی تعطیل ہوگی، ڈپٹی کمشنر نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع ناروال کے شہروں کو 2 روز کیلئے تعطیلات مل گئی ہیں۔ ناروال میں کرتارپور راہداری منصوبے کے افتتاح کے پیش نظر 9 نومبر بروز ہفتہ کو عام تعطیل ہوگی۔

جبکہ 10 نومبر کو پورے ضلع میں عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں تعطیل ہو گی۔ یوں ناروال کے شہری 2 روز کی تعطیل سے مستفید ہوں گے۔ ناروال میں کل بروز ہفتہ 9 نومبر کو تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن ڈپٹی کمشنر ناروال کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کرتارپور راہداری منصوبے کا افتتاح 9 نومبر کو کریں گے۔

حکومت پاکستان نے 11 ماہ کے قلیل عرصے کے دوران کرتارپور راہداری منصوبے کو مکمل کر کے سرحد پار اور دنیا بھر میں موجود سکھ برادری کے دل جیت لیے ہیں۔ پاکستان کو کرتارپور راہداری منصوبے کی بدولت کثیر زرمبادلہ بھی حاصل ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ باباگورہ نانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریباًت میں شرکت کے لیے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

بتایا گیا ہے کہ باباگورونانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ 5 نومبر سے شروع ہو گیا تھا جو اب تک جاری ہے۔ کل 9 نومبر کو سکھ یاتری کرتار پور صاحب کی افتتاحی تقریبات میں شرکت کے بعد ننکانہ صاحب جنم استھان روانہ ہوں گے ۔ 10/11 نومبر کو ننکانہ صاحب جنم استھان میں مذہبی رسومات ادا کریں گے ، 12 نومبر کو سکھ یاتری بھوگ آکھنڈ پرتھ صاحب اور نگر کیرتن جنم استھان کی مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اور پھر 13/14 نومبر کو سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کے بعد وآپس بھارت روانہ ہوں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات