میونسپل کمیٹی جہلم کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دے دیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 8 نومبر 2019 20:22

میونسپل کمیٹی جہلم کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دے دیا گیا
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 نومبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) میونسپل کمیٹی جہلم کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دے دیا گیا جبکہ ڈپٹی کمشنر جہلم اس کے ایڈمنسٹریٹر ہونگے اور انہوں نے آج اپنے عہدے کا چارج لے لیا ہے تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے میونسپل کمیٹی جہلم کو میونسپل کارپوریشن بنا کر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انورجپہ کواس کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا ہے جنہوں نے آج اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے جبکہ میونسپل کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر و اے ڈی سی آر محمد میثم عباس نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :