سبزی منڈی کے آڑھتی فروٹ اور سبزی کے نرخ مناسب رکھیں تاکہ عام آدمی اس سے فائدہ اٹھا سکے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 8 نومبر 2019 20:24

سبزی منڈی کے آڑھتی فروٹ اور سبزی کے نرخ مناسب رکھیں تاکہ عام آدمی اس ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 نومبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے صبح چھ بجے جہلم سبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ کیا۔وہاں پر سبزیوں، فروٹ کی بولی کا معائنہ کیا اور آڑھتیوں سے فروٹ اور سبزی کے ریٹ مناسب رکھنے اور عوام الناس کو سستے داموں پھل اور سبزی فروخت کرنے دوکانداروں کو ہدایات دیں کہ وہ غریب عوام جو مہنگا فروٹ خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے انہیں بھی سبزی اور اچھا فروٹ مناسب قیمت پر دستیاب ہو سکے۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ سبزی اور فروٹ کے ریٹس میں خود چیک کرنے سے بہتری آئی ہے اور اچانک دوروں کو جاری رکھا جائیگا الصباح دورہ کے موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر افسران انکے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈی سی جہلم نے بولی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا ہے کہ بولی اپنی نگرانی میں کروانے کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے ۔ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ چند روز قبل آڑھتیوں اور پھڑیوں کے ساتھ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سبزی و فروٹ کی نیلامی کے اوقات کار منڈی میں آویزاں کیے جائیں، سبزی منڈی میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ سبزی منڈی میں کوئی بھی چیزبغیر نیلامی کے عمل سے فروخت نہیں کی جائیگی اور تمام دکاندار اپنی اپنی دکانوں پر نرخ نامے آویزاں کرنے کے پابند ہیں۔

متعلقہ عنوان :