نصیر آباد، نیشنل بینک ٹی 20 ناک آوٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار افتتاح

جمعہ 8 نومبر 2019 23:17

نصیر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) نصیرآباد کرکٹ کمیٹی کے زیراہتمام نیشنل بینک ٹی 20 ناک آوٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار افتتاح، مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفر علی محمد شہی نے اسٹروک لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفر علی محمد شہی نے کہا کہ کھیلوں کو فروغ دیکر معاشرے سے منشیات سمیت دیگر سماجی برائیوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔

کھیلوں سے صحت مند معاشرے کی تشکیل ممکن ہے ضلعی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کریگی۔ انھوں نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لئے 20 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔ افتتاحی میچ میں نیاز مستوئی کرکٹ کلب نے بی ایم کاونٹی کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی۔ بی ایم کاونٹی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررر 20 اوورز میں 80 رنز بنائے جواب میں نیاز مستوئی نے مقررہ ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کرکے میچ جیت لیا۔

متعلقہ عنوان :