Live Updates

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کو مولانا فضل الرحمان کی دعائیں لگی ہیں، شیخ رشید

جمعہ نومبر 23:18

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کو مولانا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کو مولانا فضل الرحمان کی دعائیں لگی ہیں۔ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اتوار کو لندن جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے تصدیق کی کہ میاں شہباز شریف بھی ان کے ساتھ لندن جائیں گے۔

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف کو ایک دو روز تک بیرون ملک جانے کی اجازت مل جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز اپنے والد کے ساتھ لندن نہیں جائیں گی۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے انکشاف کیا کہ قطر والوں نے گزشتہ منگل کو آنے کی اجازت مانگی تھی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ نواز شریف کی درخواست کو نیب کلیئر کرے گا۔
مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ختم سے متعلق تازہ ترین معلومات