اگر دھرنے سے کوئی جائز فائدہ اٹھاتا ہے تو مجھے اس پر کوئی خفگی نہیں، مولانا فضل الرحمن

جمعہ 8 نومبر 2019 23:18

اگر دھرنے سے کوئی جائز فائدہ اٹھاتا ہے تو مجھے اس پر کوئی خفگی نہیں، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر دھرنے سے کوئی جائز فائدہ اٹھاتا ہے تو مجھے اس پر کوئی خفگی نہیں۔ ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف ناجائز طور پر گرفتار تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کو استعمال کرکے جیلوں میں ٹھونسا جا رہا ہے اور سیاست دانوں کو ناجائز طور پر جیلوں میں گرفتار ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ملک اور سیاست کے نظام کو جام کیا جا رہا ہے، اسی کو آمریت کہتے ہیں، ہم نے جمود کو توڑا ہے اور میں خوش ہوں کہ ہم کسی کے کام آ رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہر زمانہ میں جب کسی کو گرفتار کیا جاتا ہے تو قانون کا سہارا لیا جاتا ہے اور ملکی سیاست کا جنازہ نکالا جاتا ہے۔