Live Updates

بھارتی سازشیں اور بہانے ناکام بنا کر پاکستان نے کر تار پور منصوبہ کا وعدہ پورا کر دیا ہے‘چوہدری محمدسرور

بھارت کو ا ب بھی کر تارپور منصوبہ آسانی سے ہضم نہیں ہورہا مگر دنیا بھر کے سکھ آج بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں‘گورنر پنجاب

جمعہ 8 نومبر 2019 23:21

بھارتی سازشیں اور بہانے ناکام بنا کر پاکستان نے کر تار پور منصوبہ کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ بھارتی سازشیں اور بہانے ناکام بنا کر پاکستان نے کر تار پور منصوبہ کا وعدہ پورا کر دیا ہے۔بھارت مختلف مواقعوں پر پاکستان کو اشتعال دلا کر بھی کر تار پورکے منصوبہ کو بند کروانے میں ناکام رہا ہے اور بھارت کو ا ب بھی کر تارپور منصوبہ آسانی سے ہضم نہیں ہورہا مگر دنیا بھر کے سکھ آج بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

باباگرونانک کی550 ویںجنم دن کی تقر یبات کیلئے بھی تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔صرف پنجاب میں مذہبی سیاحت کے فروغ سے سالانہ5ارب ڈالرز حاصل کیے جاسکتے ہیں ۔مر یم آباد سمیت مسیحوں کے تمام مذاہب کے مقد س مقامات کی تزئین و آرائش کیلئے پالیسی تر تیب دی جائے گی۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کے روز گور نر ہائوس لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت نے اپنے جنگی جنون اور لائن آف کنٹر ول پر بلااشتعال فائر نگ جیسی حرکتیں کر کے پاکستان کو اشتعال دلانے کی کوشش کی تاکہ اسکے ذریعے کر تار پورراہداری منصوبہ کو ختم کر وایا جائے مگر پاکستان نے وزیر اعظم عمران خان کے وعدے کے مطابق کر تار پور منصوبہ کو مکمل کر دیا ہے اور آج وزیر اعظم عمران خان باقاعدہ طور پر اس منصوبہ کا افتتاح کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے تمام تر بہانوں اور رکاوٹوں کے باوجود پاکستان نے مقررہ مدت کے دوران کر تار پور راہداری منصوبہ کو مکمل کردیا آج دنیا بھر کے سکھ پاکستانی قیادت کو اس تاریخی منصوبہ پر خر اج تحسین پیش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت پوری دنیا کے سکھ یاتریوں کیلئے گورودوارہ صاحب کر تار پور پاکستان کا تحفہ ہے اور آج سے روزانہ بھارت سے 5 ہزار سکھ یاتری پاکستان آسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سے آنیوالے سکھ یاتریوں کو زیرولائن سے لیکر دربار صاحب تک تمام سہولتوں کا میں نے خود جائزہ لیا ہے اور ان تاریخی اورشاندارانتظامات پر ایف ڈبلیو او سمیت دیگر حکام کو بھر پور مبارکباد پیش کر تاہوں اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کے دوٹوک اور اصولی موقف کی وجہ سے بھارت نے مجبوری کے تحت اس منصوبے کو اپنی طرف بھی مکمل کر لیا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کر تار پورمنصوبہ امن محبت اور بھائی چارے کا منصوبہ ہے اور اس کی وجہ سے بھارت اورامر یکہ سمیت پوری دنیا کے سکھ پاکستان کو خر اج تحسین پیش کررہے ہیں اور ہم دنیا بھر کی اقلیتوں کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ وہ جب بھی پاکستان آئیں گے انکو فول پروف سیکورٹی سمیت تمام سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔

ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب میں مذہبی سیاحت کے حوالے سے میری سربراہی میں قائم کمیٹی بھر پور کام کر رہی ہے اور اب ہم تمام اقلیتوں کے مذہبی مقدس مقامات کیلئے باقاعدہ ایک پالیسی تیار کر رہے ہیں جسکے ذریعے صرف پنجاب سے سالانہ پانچ ارب ڈالر حاصل کیے جاسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کر تار پورکا سالوں کا منصوبہ مہینوں میں مکمل کر نے پر ایف ڈبلیواو سمیت تمام محکمے مبارکباد کے مستحق ہیں اور یہ منصوبہ ہر لحاظ سے ایک یادگارمنصوبہ ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات