ضلع میں ترقیاتی منصوبوں پر کروڑوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں جبکہ تعمیراتی کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 8 نومبر 2019 20:25

ضلع میں ترقیاتی منصوبوں پر کروڑوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں جبکہ تعمیراتی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 نومبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے مقصد سے محکمہ اسکول ایجوکیشن اور دیگر جاری کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی سکیموں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع جہلم کے 758 سرکاری سکولوں میں عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی، خطرناک عمارتوں کی بحالی، واشرومز کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی کاموں کے لئے 37 ملین روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ دیگر جاری ترقیاتی سکیموں میں وسعت کے لیے بھی اجلاس میں منظوری دی گئی ہے ، جلالپور اریگیشن پروجیکٹ میں خصوصی اسکول کے لئے 6 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اشتیاق احمد، ایکسین بلڈنگ جہلم جمیل ارشد، ایکسین اریگیشن اور ایکسین پبلک ہیلتھ کے علاوہ مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ شہری ترقی اورعوامی ریلیف کے منصوبوں پر کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ضلع جہلم میں 200 ملین روپے کی لاگت سے 31 منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے مختلف پروجیکٹس کے دورے جاری ہیں اور انکا مقصد عوامی پروجیکٹ کی بروقت تکمیل اور معیار کا جائزہ لینا ہے ۔ انہوں نے مذکورہ افسران کو ہدایت دی ہے کہ عوامی پروجیکٹ پر اہداف کے مطابق کام مکمل کیا جائے اور بروقت منصوبے مکمل کیے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ شہر میں صاف پانی کی سکیموں پر کام میں تیزی لا رہا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے متعدد منصوبوں میں سڑکوں کی تعمیر،واٹر سپلائی، نالیوں کی تعمیر و صفائی،سیورج کے نظام کی بحالی، پرانی سکیموں کی مرمت، واٹر فلٹر پلانٹس کی تنصیب، سرکاری سکولوں کی عمارتوں اور اضافی کلاس رومز کی تعمیر شامل ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعمیراتی کام کی کوالٹی پر ہر گز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :