جعلی اور غیر معیاری ادویات بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے تاکہ یہ انسانی جانوں سے نہ کھیل سکیں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 8 نومبر 2019 20:26

جعلی اور غیر معیاری ادویات بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 نومبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی صدارت جعلی اور غیر معیاری ادویات بنانے اور بیچنے والوں اور جعلی ڈاکٹروں کے خلاف مہم کے حوالے سے ڈی سی آ فس میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نزارت علی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈی ڈی ایچ اوز، ڈرگ انسپکٹرز اور سیکرٹری ڈی کیو سی بی برخونہ مجید نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا،بینرز اور پمفلٹس کے ذریعے عوام کو جعلی ادویات کی آگاہی دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا ہے ہر تحصیل کے ڈی ڈی ایچ او آفس میں جعلی ادویات کے خلاف فوری ایکشن کے لنے سیل قائم کیا جائے ، اورڈرگ انسپکٹرز روزانہ کی بنیاد پر ادویات کے سمپل لیں گے تا کہ جعلی ادویات کی تشخیص کی جا سکے ۔ انہوں نے ہدایت دی ہے کہ ڈی ڈی ایچ اوز اپنی اپنی تحصیل میں روزانہ کی بنیاد پر بغیر ڈرگ سیل لائسنس اور جعلی ڈاکٹروں کے خلاف ایکشن لیں گے اور رپورٹ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :