حکومت پنجاب کے احکامات پر کھلی کچہری کا انعقاد سائلین کے مسائل سن کر موقع پر احکامات جاری

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 8 نومبر 2019 20:28

حکومت پنجاب کے احکامات پر کھلی کچہری کا انعقاد سائلین کے مسائل سن کر ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 نومبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر عوام الناس کے مسائل کے فوری حل کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن سید حماد عابد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو/ ایڈمنسٹریٹر میثم عباس، ممبر صوبائی اسمبلی / پارلیمانی سیکرٹری راجہ یاور کمال نے محکمہ پولیس اور دیگر محکموں کے اعلی افسران کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بڑاگواہ تحصیل سوہاوہ میں بعد نماز جمعہ کھلی کچہری لگائی۔

کھلی کچہری میں ڈپٹی سپرنٹڈنٹ پولیس، اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ذوالفقار احمد، ایس ایچ او سوہاوہ سمیت مختلف محکموں کے سربرہان اورسائلین نے شرکت کی۔ ڈی پی او کپٹن )ر( سید حماد عابد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میثم عباس، ایم پی اے راجہ یاور کمال نے سائلین کی طرف سے پیش کی گئی درخواستیں کی سماعت کی اورازالہ کے لئے متعلقہ محکموں کے افسران کو کاروائی مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔

(جاری ہے)

افسران نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پرتحصیل سطح پرکھلی کچہری کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے ،دکھی عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ عوام الناس کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کوہدایات جاری کیں کہ وہ عوام کے مسائل کا فوری ازالہ کریں۔

انکا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام اور افسران کے مابین فاصلہ ختم کرنا ہے اور حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کی خدمت اسی طرح جاری رہے گی۔ اجلاس میں متعدد سائلین نے درخواستیں دیں جن پر متعلقہ محکموں سے جواب طالب کیا گیا اور مسائل کا فل فور ازالہ کرنے کے لئے احکامات جاری کیے گئے ۔