پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماوٴں کی چینی کمیونسٹ پارٹی کے وفد کے ساتھ ملاقات

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 8 نومبر 2019 20:30

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماوٴں کی چینی کمیونسٹ پارٹی کے وفد کے ساتھ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 نومبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (ن) بلال اظہر کیانی نے سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) احسن اقبال کے ہمراہ آج چینی کمیونسٹ پارٹی کے وفد کے ساتھ ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران مسلم لیگ (ن) اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔ اسی حوالے سے چینی کمیونسٹ پارٹی نے مسلم لیگ (ن) کے وفد کو چین کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ کمیونسٹ پارٹی نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ترقیاتی کار کرد گی بالخصوص سی پیک کے حوالے سے قومی خدمات کو سراہا۔ میٹنگ میں مسلم لیگ (ن) کی طرف سے طارق فضل چودھری نے بھی شرکت کی۔