خانیوال، یونیورسٹی کالج آف منیجمنٹ اینڈ سائنسز میں نئے آنیوالے طلباء وطالبات کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد

جمعہ 8 نومبر 2019 23:29

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) یونیورسٹی کالج آف منیجمنٹ اینڈ سائنسز خانیوال میں نئے آنیوالے طلباء وطالبات کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جاوید خان ڈاہا ‘کیمپس ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر زاہد حسین چوہان ‘ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سلمان ‘کوآرڈی نیٹر مہرین عون ‘پی آراو محبوب ریاض سمیت اساتذہ ‘فکیلٹی ممبران ‘طلباء وطالبات او روالدین نے بھرپورشرکت کی ۔

کیمپس ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر زاہد حسین چوہان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلباء وطالبات محنت ‘لگن او ردیانتداری سے تعلیمی کیرئیرکا آغاز کریں ‘ہمارا ادارہ تعلیم کے میدان میں گروتھ کیساتھ ساتھ آپ کی کردار سازی اور شخصیت سازی پرخاص توجہ دینے کا عز م رکھتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نئے آنیوالے طلباء وطالبات او روالدین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ مستقبل کا پاکستان اس نوجوان نسل کے ہاتھ میں ہے او ریہاں کے زیور تعلیم طلبا ء وطالبات اپنے ادارے ‘اپنے اساتذہ او راپنے ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ۔

پروفیسر ڈاکٹر زاہد حسین چوہان نے کہاکہ میرا یقین ہے کہ یونیورسٹی کالج آف منیجمنٹ اینڈ سائنسز میں طلباء وطالبات بہترین اساتذہ او رفکیلٹی ممبران کی رہنمائی میں تعلیم کے شوق اور جذبے سے لبریزاپنے والدین کے خوابوں کو پورا کریں گے کیونکہ ادارہ ہذا میں طلبہ کی ذہنی صلاحیتوں کو نکھار کر بہترین انسان بنانے کیساتھ ساتھ معاشرے کا مفید شہری بنا کر ملک و قوم کی ترقی کے قابل بنایا جاتا ہے ۔ اس موقع کوآرڈی نیٹر مہرین عون نے نئے آنے والے طلبا ء وطالبات کویونیورسٹی میں فراہم کی جانے والی اعلیٰ معیاری تعلیمی سہولیات کے متعلق آگاہی او رنصابی و غیر نصابی سرگرمیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔