تعلیمی اداروں میں موبائل فون و سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد

جمعہ 8 نومبر 2019 23:35

لاہور۔8 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موبائل فون اور سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام تعلیمی اداروں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے،نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں سوشل میڈیا کے استعمال پر بھی پابندی ہو گی، یہ پابندی نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے عائد کی گئی ہے۔