تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر اہتمام میٹرک (ضمنی) امتحان کا رزلٹ کل شائع ہو گا

جمعہ 8 نومبر 2019 23:36

لاہور۔8 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام میٹرک (ضمنی) امتحان 2019ء کا رزلٹ آج 9نومبر 2019ئ بروزہفتہ صبح 10بجے شائع ہو رہا ہے،میٹرک ضمنی امتحان 2019ء میں 27186امیدواروں نے شرکت کی،علاوہ ازیں سیکنڈری سکول (سالانہ) امتحان2020ء کا آغاز 22فروری 2020ء سے ہوگا ،اسی طرح 11نومبر2019ء سے نہم و دہم کے امتحان کیلییء داخلہ فارم لاہور بورڈ کی ویب سائٹسے ڈاؤن لوڈ کیے جا سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :