چینی کی فی کلو قیمت 70 روپے مقرر

جمعہ 8 نومبر 2019 23:36

لاہور۔8 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) ضلعی انتظامیہ لاہور نے چینی کی فی کلو قیمت 70 روپے مقرر کر دی ہے۔چینی کی قیمت 75 روپے فی کلو سے 70 روپے فی کلو کر دی گئی ۔آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 808 روپے میں دستیاب ہو گا۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور دانش افضال نے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔شہر میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے سنجیدگی اور قابل عمل طریقے سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔شہر کی تمام مارکیٹوں کا سروے بھی جاری ہے۔شہر کی پھلوں اور سبزیوں کی خریدوفروخت کی مارکیٹوں کی نشاندہی اور مستقل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعیناتی آج ہی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :