ضلعی انتظامیہ کے نان بائی ایسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے

جمعہ 8 نومبر 2019 23:36

لاہور۔8 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) ضلعی انتظامیہ کے نان بائی ایسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال،کین کمشنر پنجاب، اے ڈی سی آر اور آٹا مل کے ڈیلرز نے نان بائی ایسوسی ایشن کے ساتھ بات چیت کی۔

(جاری ہے)

متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب اسلم گل نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کی۔ صدر نان بائی آفتاب اسلم گل نے کہا کہ شہریوں کو نان 12 روپے اور روٹی 6 روپے میں فروخت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نان بیس روپے کا فروخت نہیں کریں گئے۔شہریوں کو اس وقت نان 12 اور روٹی 6 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :