Live Updates

فی الحال پرویز الہٰی سے مولانا کی ملاقات نہیں ہورہی ،ملاقات کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان ہوجائیگا،اکرم خان درانی

حافظ عمار یاسر مولانا فضل الرحمان سے ذاتی ملاقات کے لیے آئے تھے، سربراہ رہبر کمیٹی

جمعہ نومبر 23:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم خان درانی نے کہاہے کہ رہبر کمیٹی کے فیصلے کرلیے ہیں وقت ا?نے پر ان کے بارے میں بتا دیا جائے گا، فی الحال پرویز الہٰی سے مولانا کی ملاقات نہیں ہورہی ،ملاقات کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان ہوجائے گا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو چوہدری پرویز الہٰی کے دست راست صوبائی وزیر پنجاب حافظ عمار یاسر مولانا فضل الرحمن سے اڑھائی گھنٹے تک ملاقات کی ہے ۔

حافظ عماریاسرچوہدری پرویزالہی کو ملاقات سے آگاہ کریں گے جس کے بعد مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کا طے کیا جائے گا۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کنوینر رہبر کمیٹی اکرم خان درانی کا کہنا تھاکہ حافظ عمار یاسر ،آئے تھے اور مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی ہے ،انہوں نے بتایاکہ چوہدری پرویز الہٰی جمعہ کو مولانا فضل الرحمن سے ملنے نہیں آرہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ رہبر کمیٹی نے فیصلے کرلئے ہیں، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا13 نومبر کو لاک ڈاون میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے شرکت کی یقین دہانی کروائی ہی تو اکرم درانی نے کہا کہ اتنی جلدی میں مت پڑیں،پر ویز الہی کے ساتھ ابھی مولانا کی ملاقات نہیں ہو گی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر ملاقات نہیں ہے تو پھر حافظ عمار یاسر کیوں آئے تھی تو اکرم درانی نے کہا کہ حافظ عمار یاسر مولانا فضل الرحمان سے ذاتی ملاقات کیلئے آئے تھے۔
مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ختم سے متعلق تازہ ترین معلومات