جشن عید میلاد النبی، مرکزی مصطفائی یوتھ ریلی خواجہ غریب نواز چوک سے برآمد ہو کر مزار نیازی شاہ بابا پر اختتام پذیر ہوئی

جمعہ 8 نومبر 2019 23:39

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں فقید المثال مرکزی مصطفائی یوتھ ریلی خواجہ غریب نواز چوک کورنگی سے برآمد ہو کر مزار نیازی شاہ بابا، شاہ فیصل کالونی پر اختتام پذیر ہوئی۔ سنی اتحاد کونسل کی زیر سرپرستی اور انجمن نوجوانانِ اسلام کراچی سٹی کے زیرِ اہتمام جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں فقید المثال مرکزی مصطفائی یوتھ ریلی خواجہ غریب نواز چوک کورنگی تا مزار نیازی شاہ بابا، شاہ فیصل نمبر 1 تک نکالی گئی۔

مرکزی مصطفائی یوتھ ریلی کے سینکڑوں شرکاء سے قادری محلہ شاہ فیصل کالونی میں خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل سندھ کے جنرل سیکریٹری اور اے این آئی پاکستان کے صدر ثاقب جمیل نے کہا کہ حضور اکرمﷺ سے عقیدت و محبت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

حضور اکرمﷺ کی عزت و عظمت کا تحفط بندہٴ مومن کی پہچان ہے۔ عقیدہٴ ختم نبوت و ناموسِ رسالت کے خلاف سازشیں کرنے والوں کا مقدر رسوائی ہے، تحفظِ ناموسِ رسالت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

غلامی مصطفی کا جذبہ ہی قوم کو متحد کرسکتا ہے۔ سالانہ مرکزی مصطفائی یوتھ ریلی مقررہ راستوں سے درود و سلام کی فضائوں میں اور لبیک یا رسول اللہ کی صدائوں میں نعتیہ نغموں اور ایمانی و روحانی نعروں سے گونجتی ہوئی مزار نیازی شاہ بابا ، شاہ فیصل کالونی پر نہایت ہی نظم و ضبط مذہبی ایمانی روحانی جذبوں اور درود وسلام اور اجتماعی خصوصی دُعا سے اختتام پذیر ہوئی۔

مرکزی مصطفائی یوتھ ریلی میں دینی مذہبی قومی اور سماجی شخصیات کے ساتھ علامہ احمد سیالوی ، اکرم نقشبندی، مولانا نور احمد سعیدی ، محمد قاسم، شہزاد قادری، حیدر قریش، وحید حسین، عامر برکانی، عمر قادری ، محمد رضا ، محمد رفیق، جمیل احمد اور دیگر سنیئر اراکین کی قیادت میں جلوس اور ریلیوں کی صورت میںمرکزی مصطفائی یوتھ ریلی میں شرکت کی۔