پنجاب میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 3ارب 62 کروڑ روپے سے زائد کی منظوری

جمعہ 8 نومبر 2019 23:42

لاہور۔8 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی24ویں اجلاس میں ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی4 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے مجموعی طور پر 3 ارب 62 کروڑ 72 لاکھ 47 ہزار روپے کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ حبیب الرحمن گیلانی نے کی جبکہ صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی عمران سکندر بلوچ سمیت متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران سمیت اسسٹنٹ چیف کوآرڈینیشن سید نوید اقبال نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی ورکنگ پارٹی نے پنجاب انٹر میڈیٹ سٹیز امپرومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے تحت میونسپل سروسز کی فراہمی کے حوالے سے لوکل گورنمنٹ سٹاف کو تربیتی کورس کروانے کیلئے پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈمی بلڈنگ لاہور کے قیام کیلئے 2 ارب 10 کروڑ 71لاکھ 9 ہزار روپے، صوبہ پنجاب میں ہنر مند نوجوان پروگرام کیلئے 1 ارب 50 کروڑ روپے، ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پروگرام (پی سی II) کیلئے 1 کروڑ روپے اور صوبے میں سرکاری سکولوں کے طلبہ و طالبات کی ٹیگنگ کے منصوبے کی تھرڈ پارٹی ایویلیوایشن (فیز I) (پی سی II) کیلئے 1 کروڑ 1 لاکھ 38 ہزار روپے کی منظوری دی۔

متعلقہ عنوان :