Live Updates

موجودہ حکمران کشمیریوں کو بھلا چکے ہیں،مولانا عبدالحق ہاشمی

مظلوم بلوچستان کے حقوق کیلئے موجودہ حکومت بھی خاموش وغفلت کا شکار ہے حکمران صرف بیانات وخالی خولی اعلانات کا سہارالیے ہوئے ہیں،امیرجماعت اسلامی بلوچستان

جمعہ 8 نومبر 2019 23:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2019ء) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران 3ماہ سے گھروں میں محسور 80لاکھ کشمیریوں کو بھلا چکے ہیں جو پاکستان کی شہ رگ کی حفاظت کرنے والے ہیں۔ مظلوم بلوچستان کے حقوق کیلئے موجودہ حکومت بھی خاموش وغفلت کا شکار ہے حکمران صرف بیانات وخالی خولی اعلانات کا سہارالیے ہوئے ہیں ۔

جماعت اسلامی کی دیانت، سیاسی ،دینی، عوامی خدمات روزروزشن کی طرح عیاں ہیںقومی کو مسائل ورپریشانیوں سے صرف جماعت اسلامی نکال سکتی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کاکشمیریوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک تشویشناک ہے۔ بھارت نے ہر حد عبور کرلی ہے اور ہمارے وزیر اعظم کنٹرول لائن پار نہ کرنے کے فوائد اور نقصان بتاکر قوم کو بزدلی کی راہ دکھارہے ہیں۔

(جاری ہے)

عالمی برادری کا اس حوالے سے کردار افسوسناک رہا ہے۔ پاکستان کے 22کروڑ عوام پورے جذبہ ایمانی کے ساتھ نہتے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ نااہل حکومت کی بد ترین کارکردگی کے باعث عوام میں اضطراب ہے۔ لوگ مایوس ہو کر لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر ہیں اور حکمرانوں کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ملک کے مستقبل کے بارے میں فکر مند دکھائے دیتا ہے۔

ملک میں افراتفری اور انتشار کی فضا قائم ہوچکی ہے۔ المیہ یہ ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی ہم آہنگی کی ضرورت ہے مگر جب تک حکمرانوں کی گردنوںسے سریا نہیں نکل جاتا وہ راہ راست پر نہیں آسکتے ۔ عوام کے ووٹوں سے برسر اقتدار آنے والے حکمرانوں نے عوام سے اپنا رشتہ ناطہ ختم کردیا ہے۔ جن کو لوگوں نے جھولیاں بھر بھر کر ووٹ دیے تھے ، آج وہی جھولیاں اٹھا کر بد دعائیں دے رہے ہیں۔ حکومت وزراء کی فہم و فراست ان کے زبان و بیان سے نظر آتی ہے۔ ان کاغیر روایتی طرز عمل جمہوریت کے لیے خطر ناک ثابت ہوسکتا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات