Live Updates

کائنات کی عظیم ہستی امام الانبیا کی سیرت رہتی دنیا تک پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے ،آج عالم کفر بھی ان کی سیرت اور تعلیمات سے استفادہ کررہا ہے،علمائے کرام وخطبا ء

جمعہ نومبر 23:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2019ء) علمائے کرام اورخطبا نے جمعہ کے بڑے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کائنات کی عظیم ہستی امام الانبیا کی سیرت رہتی دنیا تک پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے آج عالم کفر بھی ان کی سیرت اور تعلیمات سے استفادہ کررہا ہے جبکہ امت مسلمہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات سے روگردانی کی وجہ سے ذلت و رسوائی کی زندگی گزار رہے ہیں اور عالم کفر کے زیر نگین ہیں نبی کریم صل اللہ علیہ و سلم محسن انسانیت ہیں امت مسلمہ حضور اکرم ص کے تعلیمات کواپنا تے ہوئے زندگی بسر کرے حضور اکرم ص طریقوں میں دوجہاں کی کامیابی کے راز مضمر ہے نبی کریم صل اللہ علیہ و سلم تمام انسانیت کے خیرخواہ تھے آپ رحمت العالمین ہے ان خیالات کا اظہار مولانا مفتی روزی خان،مولانا حافظ حسین احمد شرودی،صوبائی خطیب مولانا قاری انوارالحق حقانی مولانا مفتی احمد خان مولانا محمد ہاشم خشکی۔

(جاری ہے)

د شیخ مولانا عبدالولی ،مولانا نور محمد بڑ یچ،مولانا عبد الظاہر حقانی،مولانا مفتی سیف الرحمن،مولانا محمد ایوب ایوبی،مولانا محمد طاہر تو حیدی، مولانا جمال الدین حقانی مولانا حکیم حبیب اللہ،حافظ عبدالحق حقانی،مولانا راز محمد حسنی، مولانا مفتی نیاز محمد مولانا مفتی جان محمد مولانا عطا اللہ رحمانی، مولانا مفتی شہاب الدین، مولانا قاری جمعہ خان، مولانا عطا الرحمن رحمیی، مولانا عبدالستار، مولانا فضل الرحمن، مولانا مفتی عبدالرشید حقانی مولانا عبد البا قی حافظ محی الدین اور مولانا عبد الحلیم نے جمعہ کے بڑے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کامیابی کو نبی کریم صل اللہ علیہ و سلم کے طریقوں میں تلاش کریں آپ ص آخری نبی ہیں تاقیامت کوئی نبی نہیں آ یگا مسلمان قومیں عقیدہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ و سلم کے تحفظ اور بقا کے لئے ہر محاذ پر لادینیت اور قادیانیوں کے سازشوں کو بے نقاب کرے آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی وجہ سے اللہ عزوجل نے دنیا کے و جود کو ممکن بنایا آپ صلی اللہ علیہ و سلم تمام نبیوں کے سردار ہیں قیامت کے دن جب تک نبی کریم صل اللہ علیہ و سلم کے امت جنت میں داخل نہیں ہو ینگے اس وقت تک تمام نبیوں اور انکے امتوں پر جنت حرام ہونگے تمام امت مسلمہ اللہ عزوجل کے احکامات اور نبی کریم صل اللہ علیہ و سلم کے طریقوں پر چل کر دنیا اور آخرت کی زندگی کو سنوار انہوں نے کہا کہ دنیا کے باطل قوتوں کی ناپاک سازشوں کا مقابلہ اللہ تعالی کی احکامات اور نبی کریم صل اللہ علیہ و سلم طریقوں پر چلنے کی بغیر ناممکن ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ختم سے متعلق تازہ ترین معلومات