Live Updates

عمران خان نے سرحدیں کھلوانے کیلئے بڑی محنت کی، علیمہ خان

کرتارپور بھی کھلے گا اور ننکانہ صاحب میں جو علاقہ ہے، وہاں بڑے ہوٹلزبنائے جائیں گے، لوگ تووہاں زمینیں خریدنا شروع ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کاسکھ رہنماؤں سے ملاقا ت میں گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 8 نومبر 2019 22:06

عمران خان نے سرحدیں کھلوانے کیلئے بڑی محنت کی، علیمہ خان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 نومبر2019ء) وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے سرحدیں کھلوانے کیلئے بڑی محنت کی،کرتار پوربھی کھلے گا، اور ننکانہ صاحب میں جو علاقہ ہے،وہاں بڑے ہوٹلزبنائے جائیں گے، لوگ تو وہاں زمینیں خریدنا شروع ہوگئے ہیں۔ وہ سکھ رہنماؤں سے ایک ملاقا ت میں گفتگو کررہی تھیں۔ ملاقات کیلئے جب علیمہ خان پہنچیں تو سکھ برادری کے لوگوں نے ان کا استقبال کیا۔

ان کا تعارف کروایا کہ یہ وزیراعظم عمران خان کی بہن ہیں، جس پر علیمہ خان نے کہا کہ اب آپ پاکستان کب آنے کی تیاری کررہے ہیں؟ ایک سکھ رہنماء نے پاسپورٹ کے مسئلے کی بات کی تو علیمہ خان نے کہا کہ بغیر ویزے کے ، عمران خان نے توسرحدیں کھلوانے کیلئے بڑی محنت کی، بڑی کوشش کررہا ہے۔

(جاری ہے)

جس پرسکھ رہنماؤں نے کہا کہ اگر عمران خان اور سدھو نہ ہوتے تو باقی تو سب کرتارپورراہداری کھولنے سے روک ہی رہے تھے۔

جبکہ سدھو کے پیچھے تو انڈین لگ گئے ہیں۔ علیمہ خان نے نمل یونیورسٹی سے متعلق بھی سکھ رہنماؤں کو آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ میری والدہ کی فیملی کا تعلق تو جالندھر سے تھا۔
واضح رہے وزیراعظم عمران خان سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک دیو جی کے 550ویں جنم دن کے موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی کے جذبہ کے تحت کرتارپور راہداری کے فقید المثال منصوبہ کا (کل) ہفتہ کو افتتاح کریں گے۔

بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ جنم دن کی تقریبات میں 10 ہزار سے زائد سکھ یاتری شرکت کریں گے۔ کرتارپور راہداری کی تعمیر کے بعد روزانہ5 ہزار سکھ یاتری گورودوارہ دربار صاحب کی یاترا اور وہاں اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات