ڈاکٹریاسمین راشدکی ڈاکٹراشعرمسعودکی نامعلوم افرادکی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکت پراظہار افسوس

جمعہ نومبر 22:50

ھ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2019ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے ایم ایس ٹی ایچ کیوہسپتال میاں چنوں ڈاکٹراشعرمسعودکی نامعلوم افرادکی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکت پراظہارمذمت اور افسوس کیا ہی- وزیرصحت نے کہا کہ اللہ پاک مقتول ڈاکٹراشعرمسعودکے درجات بلنداوراہل خانہ کوصبرجمیل عطاء فرمائے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ متعلقہ پولیس افسران ڈاکٹراشعرمسعودکے قاتلوں کوگرفتارکرکے کیفرکردارتک پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مقتول ڈاکٹراشعرمسعودکے اہل خانہ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر) محمدعثمان نے بھی ڈاکٹراشعرمسعودکی ہلاکت پرگہرے دکھ کااظہارکیا ہے۔

متعلقہ عنوان :