اکتوبر2019ء میں 8 ارب 72 کروڑ 50 لاکھ روپے کی تاریخی ریکوری

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے ماہ اکتوبرکی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

جمعہ 8 نومبر 2019 22:50

اکتوبر2019ء میں 8 ارب 72 کروڑ 50 لاکھ روپے کی تاریخی ریکوری
ئ* لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2019ء) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے ماہ اکتوبرکی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے اکتوبر2019 میں 8 ارب 72کروڑ50لاکھ روپے کی تاریخی ریکوری کی ہے۔جس میں سے 6کروڑ 80 لاکھ روپے کی ڈائریکٹ ریکوری 8 ارب59 کروڑ60لاکھ روپے کی لینڈ ریکوری اور6کروڑ 10لاکھ روپے کی ان ڈائریکٹ ریکوری شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کو ایک ماہ میں 1891 شکایات موصول ہوئیں اور اس نے سابقہ شکایات سمیت 1829 شکایات کوحل کیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح اینٹی کرپشن نے ایک ماہ میں 648انکوائریاں لگائیں، 522جاری انکوائریوں پر فیصلہ دیا اورمکمل چھان بین کے بعد 212 کیس رجسٹر کئے، 147جاری کیسز کا فیصلہ کیا 74چالان پیش کی29 ریڈ کے اور162افراد کو گرفتار کیا۔

اینٹی کرپشن نے ایک ماہ میں 2 عدالتی مفروروں اور46اشتہاریوں کو بھی گرفتار کیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ کرپٹ عناصر کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی اپنائیں اور کسی بھی قسم کے دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بلاتفریق کارروائی کریں تاکہ پاکستان کو ایک مضبوط،مستحکم، خوشحال اورکرپشن سے پاک ملک بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :