ا*اقبال ڈے کے حوالے سے محکمہ آرکیالوجی کی جانب سے تقریب کا اہتمام

جمعہ 8 نومبر 2019 22:50

[ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2019ء) اقبال ڈے کے حوالے سے محکمہ آرکیالوجی کی جانب سے تقریب کا اہتمام، جاوید منزل کی تزین و آرائش مکمل ہونے پر سیکٹری سیاحت ندیم محبوب نے افتتاح کیا، نوجوانوں کو اقبال کی تعلیمات سے روشناس کروانے کے لئے آڈیٹوریم کی تعمیر کا کام جلد مکمل کیا جائے گا، سیکرٹری سیاحت ،اقبال کی فکری اساس ہمارا قومی خزانہ ہے، سیکرٹری سیاحت۔

علامہ اقبال ڈے کے حوالے سے اقبال میوزیم میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔محکمہ آرکیالوجی کی جانب سے جاوید منزل کی تزین و آرائش مکمل ہونے پر سیکرٹری سیاحت و آرکیالوجی پنجاب ندیم محبوب نے افتتاح کیا۔ اس موقع پر علامہ اقبال کے پوتے منیب اقبال، ڈی جی آرکیالوجی پنجاب الیاس گل اور ڈائریکٹر آرکیالوجی مقصود ملک بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری سیاحت و آرکیالوجی کو عمارت کی تزین و آرائش کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

جاوید منزل کی عمارت 1935 میں مکمل کی گئی اور علامہ اقبال اپنی وفات 1938 تک اسی گھر میں قیام کیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ علامہ اقبال اس گھر جس کی ملکیت ان کی زوجہ کے نام تھی ، اس کا کرایہ 50 روپے ماہوار ادا کرتے رہے۔ جاوید منزل کو 1977 میں میوزیم کا درجہ دے کر قومی ورثہ قرار دیا گیا اور محکمہ آثار قدیمہ کے حوالے کردیا گیا۔ محکمہ نے عمارت کو اپنی اصل حالت میں محفوظ کرنے کے لئے بھر پور محنت سے کام کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری سیاحت ندیم محبوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کے افکار سے ہمیں سب کو سیکھنا چاہیئے آج کی نوجوان نسل کیلئے اقبال میوزیم میں رکھی گی چیزیں انکے لئے کافی اہمیت کی حامل ہیں ان کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال نے برصغیر کی مسلم قوم کے لئے جو خواب دیکھا تھا اس کی تعبیر پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی امت مسلمہ کی ترقی کے لئے اقبال کی تعلیمات پر عمل کرنا بہت ضروری ہے اور ان پر عمل کرکے ہم اقوام عالم میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال میوزیم آڈرٹیوریم کی تعمیر سے عوام بالخصوص نوجوانوں کو علامہ اقبال کے افکار سے آگاہی میں سہولت ہوگی جبکہ محکمہ نے اس عمارت کی بحالی کیلئے عملی طور پر اقدامات کرنا شروع کردئیے ہیں اور اب یہاں پر بجلی کا کام ،آلات کی ترسیل،شوکیسز کی بحالی اور فرنیچر کی سپلائی اور مرمت کا کام کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل یہاں آکر علامہ اقبال کے افکاراور انکی تعلیمات سے مستفید ہو سکیں گے جبکہ مالی سال2016-17میں اس عمارت کی مرمت اور تزین آرائش کیلئے ایک اے ڈی پی پراجیکٹ جس کی مالیت 41.166ملین تھی بنایا گیا جس کو محکمہ اثار قدیمہ اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔