Live Updates

ة نواز شریف کو بیرون ملک علاج کیلئے اجازت دینا انسانی مسئلہ ہے کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں،شیخ رشید

۱ کسی کی صحت پر سیاست نہیں کرنی چاہیے،میڈیکل رپورٹ ایک دو دنوں میں آجائے گی جس کے بعد نیب اجازت دے دے گا [عمران خان نواز شریف کو اجازت دینے میں رکاوٹ نہیں بنیں گے،مریم نواز کو نوازشریف کے ساتھ جانے کی اجازت نہیں دی جائیگی ،انٹرویو

جمعہ 8 نومبر 2019 22:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کو بیرون ملک علاج کیلئے اجازت دینا انسانی مسئلہ ہے کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیںہے کسی کی صحت پر سیاست نہیں کرنی چاہیے ۔ ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ دشمن بھی بیمار ہو تو اسکے لئے بھی دعا کرنی چاہیے۔ میڈیکل رپورٹ ایک دو دنوں میں آجائے گی جس کے بعد نیب اجازت دے دے گا ۔

وزیر اعظم عمران خان نواز شریف کو اجازت دینے میں رکاوٹ نہیں بنیں گے انہوںنے کہا کہ کافی عرصہ سے کہہ رہا ہوں قطری ائیرزایمبولینس تیار کھڑی ہے ۔

(جاری ہے)

نواز شریف کے معاملے میں باہر سے کوئی پیغام نہیں آیا ہے اللہ تعالیٰ انہیں صحت دے اور خیریت سے وطن واپس آئیں انکی صرف طبی بنیادوں پر ضمانت ہوئی ہے کیس ختم نہیں ہوئے ہیں ۔ شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز کو نوازشریف کے ساتھ جانے کی اجازت نہیں دی جائیگی ، شہباز شریف جائیں گے مریم نواز کا کیس مختلف ہے انکا پاسپورٹ عدالت میں ہے ۔

انہوںنے کہا کہ شہباز شریف وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں انکا میرے جیسے آدمی کے ساتھ بھی رابطہ ہوتا ہے وہ راستہ نکال کرچلتے ہیں۔ نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینے میں صحت کا مسئلہ ہے ۔ وزیر اعظم کے ساتھ کسی کا کوئی رابطہ نہیںہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات