Live Updates

ہم مذاکرات چاہتے ہیں، حکومت محبت کے ساتھ آگے بڑھے تو ہم بھی تعاون کریں گے‘ مولانا فضل الرحمان

جمعہ نومبر 23:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم مذاکرات چاہتے ہیں، حکومت محبت کے ساتھ آگے بڑھے تو ہم بھی تعاون کرینگے۔ جمعہ کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ اور دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے ملک میں امن کے قیام کے لئے قربانیاں دی ہیں، افواج پاکستان کے تعاون اور قربانیوں کے بغیر ملک میں امن نہیں آ سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تمام اتحادی جماعتوں کے رہنما یہاں پنڈال میں موجود ہیں، ہم سب اپنے موقف پر قائم ہیں اور اس پر ثابت قدم رہیں گے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم مذاکرات چاہتے ہیں، محبت کے ساتھ آگے بڑھے تو ہم بھی تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر ہیں، حکومتی مذاکراتی کمیٹی ان کے پاس آتی جاتی رہتی ہے، ہم آئین، قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء نے بھی ہمارے موقف کی تائید کی ہے، بیورو کریسی کو بھی یکجہتی کی دعوت دیتے ہیں۔
مولانا کا حکومت مخالف دھرنا سے متعلق تازہ ترین معلومات