وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی ؐ (کل) نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و خروش سے منائی جائے گی

جمعہ نومبر 23:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی ؐ (کل) اتوار کو نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و خروش سے منائی جائے گی۔ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام اس روز بین الاقوامی رحمت العالمین کانفرنس ؐ کا انعقاد اسلام آباد میں ہو گا۔

عید میلاد النبی ؐ کی مناسبت سے ملک بھر میں میلاد کی محافل، سیرت کانفرنسوں و سیمینار انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیؐ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ جشن عید میلادالنبیؐ کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت سمیت تمام شہروں کی مساجد، اہم سرکاری و نجی عمارتوں اور شاہرائوں کو سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ بڑی عمارتوں پر چراغاں جبکہ کئی بازاروں اور شاہراہوں پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی لگائے گئے ہیں۔ عید میلاد النبی ؐ کی مناسبت سے ہونے والی تقاریب میں رحمت العالمین حضرت محمد ؐ کو گلہائے عقیدت پیش کئے جائیں گے اور سیرت النبی ؐ پر روشنی ڈالی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :